انا محفوظ ہے۔ / مشورے / آذربائیجان میں کمپنی رجسٹریشن 2026 | غیر ملکیوں کے لیے مکمل رہنمائی

آذربائیجان میں کمپنی رجسٹریشن 2026 | غیر ملکیوں کے لیے مکمل رہنمائی

باکو میں کمپنی رجسٹریشن

آذربائیجان میں کمپنی رجسٹریشن 2026: TRC، بزنس سیٹ اپ اور پراپرٹی انویسٹمنٹ گائیڈ


آذربائیجان میں بزنس کیوں شروع کریں؟

آج کا بلاگ بہت اہم ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو کافی عرصے سے مجھ سے کمپنی رجسٹریشن کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔

آذربائیجان میں کمپنی کیسے رجسٹر کی جاتی ہے؟
اس کی لاگت کتنی ہے؟
اس کے ذریعے کون کون سی بزنس ایکٹیویٹیز کی جا سکتی ہیں؟

یہ بلاگ ان لوگوں کے لیے ہے جو آذربائیجان میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں، زمین خریدنا چاہتے ہیں یا گھر لینا چاہتے ہیں۔ آخر تک ضرور پڑھیں۔ ان شاءاللہ یہ آپ کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔


آذربائیجان میں کمپنی کیسے رجسٹر کریں

اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ آذربائیجان میں کمپنی کیسے رجسٹر ہوتی ہے اور اس کے لیے کون سے ڈاکیومنٹس ضروری ہیں۔

اس کے لیے صرف آپ کا پاسپورٹ ضروری ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اور ڈاکیومنٹ نہیں چاہیے۔ آپ کسی بھی ویزے پر آذربائیجان آ سکتے ہیں۔ اگر آپ کا مقصد صرف کمپنی بنانا ہے تو ویزے کی قسم اہم نہیں ہے۔ تاہم TRC (Temporary Residence Card) کے لیے بزنس ویزا اہم ہو جاتا ہے۔

اگر آپ کمپنی بنانا چاہتے ہیں تو آپ آذربائیجان پاسپورٹ کے ساتھ آتے ہیں۔ آپ کو یہ چیزیں بھی چاہییں:

  • کمپنی کا نام
  • لوکل فون نمبر
  • لوکل ایڈریس

یہ سب آپ وکیل کو دیتے ہیں، جو تمام ڈاکیومنٹس تیار کرتا ہے۔ نوٹری اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں جمع کروانے کے بعد کمپنی عموماً 3–4 دن میں تیار ہو جاتی ہے۔

جب کمپنی تیار ہو جائے تو آپ کمپنی کا بینک اکاؤنٹ کھولتے ہیں، آفیشل اسٹیمپ بنواتے ہیں اور بزنس سم ایکٹیویٹ کرتے ہیں۔ اگر آپ بزنس کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کیش رجسٹر (Kassa machine) بھی لگانا پڑ سکتا ہے۔ اس کا پروسیس میں بعد میں الگ ویڈیو/بلاگ میں بتاؤں گا۔

ان تمام مراحل کے بعد آپ TRC کے لیے اہل ہو جاتے ہیں۔


آذربائیجان میں TRC کے لیے کمپنی کیپٹل کی شرط

سب سے اہم بات کمپنی کے کیپٹل کی ہے۔

پہلے آپ صرف 10 منات کے ساتھ بھی کمپنی بنا سکتے تھے۔ اگر آپ صرف بزنس کرنا چاہتے ہیں اور TRC نہیں چاہیے تو 10، 15 یا 20 منات بھی کافی ہیں۔

لیکن اگر آپ غیر ملکی ہیں اور کمپنی کے ذریعے TRC لینا چاہتے ہیں تو کیپٹل زیادہ ہونا ضروری ہے۔

پاکستان سے آذربائیجان آنے پر عام طور پر آپ کو 30 دن کا ویزا ملتا ہے۔ اگر آپ 30 دن سے زیادہ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو TRC چاہیے۔

TRC کے لیے کمپنی کا کیپٹل تقریباً 50,000 ڈالر کے برابر ہونا چاہیے۔

اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو یہ ساری رقم فوراً بزنس میں لگانی ہے۔

مثال کے طور پر اگر ٹورازم آفس کھولنے میں صرف 2,000 منات لگتے ہیں تو وہ الگ ہے۔ اصل شرط یہ ہے کہ حکومت کو کمپنی کے اکاؤنٹ میں مطلوبہ کیپٹل دکھایا جائے، ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سے اپروول لیا جائے، اور پھر TRC کے لیے اپلائی کیا جائے۔

یہ کیپٹل صرف پروف کے طور پر ہوتا ہے، ضروری نہیں کہ ساری رقم خرچ کی جائے۔

تو خلاصہ یہ ہے کہ کمپنی کے لیے آپ کو چاہیے:

  • پاسپورٹ
  • کمپنی کا نام
  • لوکل فون نمبر
  • لوکل ایڈریس

اگر TRC چاہیے تو کیپٹل ضروری ہے، ورنہ 10 منات بھی کافی ہے۔


ایک کمپنی کے تحت بزنس ایکٹیویٹیز

ایک اہم بات یہ ہے کہ ایک کمپنی میں آپ آٹھ مختلف بزنس ایکٹیویٹیز رکھ سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ زراعت کرنا چاہتے ہیں اور زمین خریدنا چاہتے ہیں تو آپ اپنی کمپنی میں ایگریکلچر کا کوڈ شامل کر دیتے ہیں۔

آذربائیجان میں ہر بزنس کے لیے مخصوص نمبر یا کوڈ ہوتے ہیں۔

اگر بعد میں آپ ریسٹورنٹ کھولنا چاہتے ہیں تو اکاؤنٹنٹ ریسٹورنٹ کا کوڈ شامل کر دے گا۔ اگر آپ رینٹ اے کار بزنس کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔

یعنی ایک ہی کمپنی میں آپ آٹھ مختلف بزنس کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے الگ الگ کمپنیاں بنانے کی ضرورت نہیں۔


آذربائیجان میں غیر ملکیوں کے لیے زمین کی ملکیت کے اصول

آذربائیجان میں رجسٹرڈ کمپنی ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے۔ یہاں پر مڈل ایسٹ کی طرح ہر سال یا ہر دو سال بعد رینیو نہیں کرانا پڑتا۔

ایک بار کمپنی بن گئی تو وہ ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے۔

ایک اور فائدہ یہ ہے کہ ایک نام سے دوسری کمپنی نہیں بن سکتی۔

غیر ملکی کے طور پر آپ کمپنی کے 100% مالک ہو سکتے ہیں۔ آپ کو لوکل پارٹنر کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اگر آپ کی کمپنی زمین خریدتی ہے (چاہے رہائشی ہو یا زرعی)، تو وہ زمین کمپنی کی ملکیت ہوتی ہے۔ چونکہ کمپنی آپ کی ہے، اس لیے اصل کنٹرول بھی آپ کے پاس ہوتا ہے۔

اگر مستقبل میں آپ آذربائیجان کی شہریت حاصل کر لیں تو ملکیت براہ راست آپ کے نام بھی ہو سکتی ہے۔


پراپرٹی کے ذریعے TRC (Property Residency)

اب پراپرٹی کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

پاکستان میں جب آپ گھر خریدتے ہیں تو عام طور پر پلاٹ آپ کے نام ہوتا ہے۔

آذربائیجان میں ملکیت دو حصوں میں ہوتی ہے:

  • زمین
  • اس پر بنی ہوئی عمارت

یہ دونوں الگ الگ سمجھے جاتے ہیں۔

اگر آپ پراپرٹی خرید کر Property TRC لیتے ہیں تو گھر براہ راست آپ کے نام پر رجسٹر ہو سکتا ہے، اس کے لیے کمپنی کی ضرورت نہیں ہوتی۔

یہ پراپرٹی TRC کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔

اس کے لیے حکومت کم از کم 100,000 ڈالر کے برابر پراپرٹی خریدنے کی شرط رکھتی ہے۔

اگر آپ پراپرٹی نہیں خریدنا چاہتے تو آپ اتنی ہی رقم بینک میں فکسڈ ڈپازٹ کے طور پر رکھ کر بھی TRC حاصل کر سکتے ہیں۔


کمپنی کے ذریعے فیملی کو TRC کیسے ملتا ہے

ایک اور اہم بات:

اگر آپ کمپنی کے ذریعے TRC لینا چاہتے ہیں تو کمپنی کا کیپٹل شرط کے مطابق ہونا چاہیے۔

ایک کمپنی کے ذریعے دو افراد (دو فیملیز) TRC حاصل کر سکتے ہیں۔

قانون کے مطابق کمپنی کے مالک کے پاس 51% شیئرز ہوتے ہیں، جبکہ 49% دوسرے ڈائریکٹر کو دیے جا سکتے ہیں۔

اس طرح دو افراد ایک ہی کمپنی سے TRC لے سکتے ہیں۔

دونوں اپنی فیملی بھی لا سکتے ہیں:

  • شوہر/بیوی
  • 18 سال سے کم بچے
  • 65 سال سے اوپر والدین

اس قسم کی TRC کو بزنس ریزیڈنسی کہا جاتا ہے۔

لیکن اگر TRC پراپرٹی کے ذریعے لیا جائے تو اسے پراپرٹی ریزیڈنسی کہتے ہیں، اور یہ صرف ایک فیملی کے لیے ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر میں پراپرٹی کے ذریعے TRC لوں تو میری بیوی، بچے اور والدین میرے ساتھ آ سکتے ہیں، لیکن کوئی دوسرا شخص اس سہولت کو شیئر نہیں کر سکتا۔



AZE_FLAG +994

ہم آپ کے لیے ورلڈ امیگریشن حب کے ماہر سے ملاقات کا انتظام کریں گے ذاتی طور پر یا آن لائن فارمیٹ میں

ملاقات کے دوران ماہر:

  • ہماری خدمات اور طریقہ کار کی وضاحت کرے گا۔
  • امیگریشن عمل کو مرحلہ وار سمجھائے گا اور مالی تقاضوں پر روشنی ڈالے گا۔
  • ہماری تجربات شیئر کرے گا اور اہم نکات پر بات کرے گا۔
  • آپ کے ساتھ اگلے اقدامات کا تعین کرے گا۔

پروجیکٹ کی نوعیت کے مطابق، مینیجر کی ملاقات ماہرین اور معاونین کے ساتھ ہو سکتی ہے۔

photo

Natalia Kovalenko

امیگریشن مشیر

photo

Mehman Asadzade

امیگریشن وکیل

ہم آپ کو کیسے کال کر سکتے ہیں؟

براہ کرم اپنا فون نمبر کنٹری کوڈ کے ساتھ درج کریں