آذربائیجان میں 2 سال کا ٹی آر سی کیسے حاصل کریں

آذربائیجان میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر کے ٹی آر سی حاصل کریں
دوستو، اس بلاگ میں میں آپ کو آذربائیجان کے بارے میں بتاؤں گا۔ بہت سارے لوگ مجھ سے آذربائیجان کے حوالے سے رابطہ کرتے ہیں: آذربائیجان میں پراپرٹی خرید کر وہ کیسے وہ TRC لے سکتے ہیں، وہاں کا 2 سال کا ریزیڈنس پرمٹ کیسے لے سکتے ہیں، اور اس کے بعد کیا ہوگا، ہم آگے جا کر PR کیسے لیں گے، کیا ہمیں سٹیزن شپ ملے گی وغیرہ۔ میں اس موضوع پر پہلے بھی ایک ویڈیو بنا چکا ہوں، آپ نے دیکھی ہوگی۔ لیکن اس وقت ڈیمانڈ زیادہ ہے، کیونکہ ترکی کے بعد لوگ آذربائیجان میں انٹرسٹڈ ہیں، کیونکہ ترکی نے پچھلے ایک دو سال میں جو پابندیاں لگائی ہیں، اس کے بعد لوگوں کا رجحان وہاں سے دوسری طرف ہو گیا، اور آذربائیجان — جس کی پالیسی شروع سے اچھی ہے، اس کی اکانومی بھی اسٹیبل ہے، کرنسی بھی اسٹیبل ہے — تو لوگ عام طور پر اس طرف زیادہ موو ہو رہے ہیں، آذربائیجان کی طرف۔ تو اس وقت آذربائیجان بالکل ایک اچھا آپشن ہے، اور آذربائیجان میں آپ کو 2 سال کا TRC ملتا ہے فیملی کے ساتھ اگر آپ 55,000 سے 60,000 ڈالر کے درمیان پراپرٹی، رئیل اسٹیٹ میں انویسٹمنٹ کرتے ہیں۔ پھر آپ 2 سال کا ریزیڈنس پرمٹ لے سکتے ہیں۔
آذربائیجان کے اندر، ویسے یہ 100,000 منات ہے، وہاں کی لوکل کرنسی۔ یہ اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ کبھی 55,000 بنتے ہیں، کبھی 60,000؛ اگر اوپر بڑھ جائے تو 60,000 بن جاتا ہے۔ تو 55 اور 60 کے درمیان آپ نے یہ انویسٹمنٹ کرنی ہے اور وہاں رئیل اسٹیٹ پرچیز کرنی ہے۔ یہی پیسے آپ بینک میں بھی ڈپازٹ کر سکتے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ رئیل اسٹیٹ والے آپشن میں انٹرسٹڈ ہیں، کیونکہ اس سے آپ انکم بھی جنریٹ کر سکتے ہیں، یا اس میں خود رہ سکتے ہیں۔ تو اگر آپ اس میں انٹرسٹڈ ہیں تو بالکل آپ کر سکتے ہیں۔
اب اس کا طریقہ کیا ہے؟
طریقہ یہ ہے کہ آپ جائیں گے — آذربائیجان کا ای ویزا پاکستانی پاسپورٹ پر بہت آسانی سے مل جاتا ہے۔ پچھلے 7 سال سے آذربائیجان ای ویزا دے رہا ہے، اور آپ ایزیلی ای ویزا لے سکتے ہیں۔ ای ویزا لینے کے بعد آپ آذربائیجان پہنچیں گے، اور آذربائیجان میں کیا کریں گے؟ وہاں پراپرٹیز وزٹ کریں گے اور ایک پراپرٹی سلیکٹ کریں گے جو ریکوائرڈ اماؤنٹ پر پوری اترتی ہو۔ پھر آپ اسے پرچیز کریں گے۔ پھر آپ نے اپنے فنڈز آذربائیجان ٹرانسفر کرنے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو آذربائیجان میں اکاؤنٹ اوپن کرنا پڑے گا، اور آپ کا اکاؤنٹ اوپن ہو جاتا ہے — اتنا مشکل نہیں ہے۔ اگر آپ یہ ریزن بینک والوں کو دیتے ہیں، تو وہ آپ کا اکاؤنٹ کھول دیتے ہیں، ٹھیک ہے۔ پھر آپ اپنے پیسے ٹرانسفر کریں گے۔ اگر آپ پاکستان میں ہیں تو پاکستان سے کریں گے، دبئی میں ہیں تو دبئی سے کریں گے۔ پاکستان سے ویسے تھوڑے مشکل ہوتے ہیں پیسے، لیکن آپ کیش بھی لے کر جا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے فیملی ممبرز ہیں، چار پانچ، تو 5–5000 کے حساب سے کیش لے کر جا سکتے ہیں آذربائیجان۔ نہیں تو باہر سے ٹرانسفر کر سکتے ہیں — امریکہ سے، یوکے سے — اگر آپ بینک اکاؤنٹ کھول لیتے ہیں۔
اس کے بعد، جناب، آپ پیمنٹ کریں گے، پراپرٹی آپ کے نام پر ٹرانسفر ہو جائے گی، اور جب وہ آپ کے نام پر ٹرانسفر ہوتی ہے، اس کے بعد آپ ریزیڈنس پرمٹ کے لیے اپلائی کریں گے اور ضروری ڈاکیومنٹس پرووائیڈ کریں گے۔ تو سمپلی آپ کو آذربائیجان کا TRC مل جائے گا، جو 2 سال کے لیے ہوتا ہے، اور جب تک آپ کی پراپرٹی ہے، آپ اسے ایکسٹینڈ کر سکتے ہیں۔ اور آپ ایونچولی PR کے لیے بھی اپلائی کر سکتے ہیں، اور آذربائیجان کی سٹیزن شپ کے لیے بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔
فائدے کیا ہیں؟
فائدے یہ ہیں کہ آپ اپنی فیملی — بیوی اور 18 سال سے کم عمر بچوں — کو انکلوڈ کر سکتے ہیں۔ اور ان بچوں کو وہاں فری اسکولنگ ملے گی۔ آپ کو کم قیمت پر میڈیکل بھی مل جائے گا۔ اس کے علاوہ، جو بھی سہولیات آذربائیجان کے شہری کو ملتی ہیں، عام طور پر وہ سوشل فسیلٹیز آپ کو بھی مل جاتی ہیں، ٹھیک ہے۔ اور رہنے کے لیے اچھی جگہ ہے، پُرامن ملک ہے۔ اس کے علاوہ، موسم اتنا زیادہ ہارش نہیں ہوتا۔ سردی میں ہارش ہو جاتا ہے، لیکن عام طور پر گرمی میں موسم اچھا ہوتا ہے، اور اتنا مہنگا بھی نہیں ہے۔ سچ بتاؤں تو آذربائیجان ترکی کے مقابلے میں بہت سستا ہے، کیونکہ ترکی میں بہت زیادہ انفلیشن ہوئی ہے۔ لیکن آذربائیجان اسٹیبل کنٹری ہے، اتنا مہنگا نہیں ہے۔ آپ آرام سے 00 کے بجٹ میں وہاں فیملی کے ساتھ رہ سکتے ہیں، کیونکہ ایجوکیشن کا اتنا خرچہ نہیں ہے، آپ لوکل اسکول میں بچوں کو ایڈمٹ کر سکتے ہیں۔ اور وہاں سے آگے دوسری کنٹریز کے ویزے آسانی سے ملتے ہیں، اور لانگ ٹرم کے لحاظ سے بھی آذربائیجان ایک اچھا آپشن ہے۔
Related
ہم آپ کے لیے ورلڈ امیگریشن حب کے ماہر سے ملاقات کا انتظام کریں گے ذاتی طور پر یا آن لائن فارمیٹ میں
ملاقات کے دوران ماہر:
- ہماری خدمات اور طریقہ کار کی وضاحت کرے گا۔
- امیگریشن عمل کو مرحلہ وار سمجھائے گا اور مالی تقاضوں پر روشنی ڈالے گا۔
- ہماری تجربات شیئر کرے گا اور اہم نکات پر بات کرے گا۔
- آپ کے ساتھ اگلے اقدامات کا تعین کرے گا۔
پروجیکٹ کی نوعیت کے مطابق، مینیجر کی ملاقات ماہرین اور معاونین کے ساتھ ہو سکتی ہے۔
Natalia Kovalenko
امیگریشن مشیر
Mehman Asadzade
امیگریشن وکیل