انا محفوظ ہے۔ / مشورے / آذربائیجان بزنس رجسٹریشن گائیڈ 2026

آذربائیجان بزنس رجسٹریشن گائیڈ 2026

باکو میں کمپنی رجسٹریشن

آذربائیجان میں بزنس رجسٹریشن اپڈیٹ 2026

آذربائیجان میں بزنس رجسٹریشن پر عائد پابندی اب ختم کر دی گئی ہے۔ کسی بھی ملک سے کوئی بھی شخص آذربائیجان جا کر اپنا بزنس رجسٹر کروا سکتا ہے۔ اس لیے آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کس طرح آذربائیجان جا کر بغیر کسی کنسلٹنٹ کے خود اپنا بزنس رجسٹر کر سکتے ہیں۔ کیونکہ اگر آپ اپنا بزنس کسی کنسلٹنٹ کے ذریعے رجسٹر کرواتے ہیں تو وہ 1,500 امریکی ڈالر سے لے کر 2,000 امریکی ڈالر تک فیس لے سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ 1,500 یا 2,000 ڈالر بچانا چاہتے ہیں اور آپ کو بنیادی ڈاکیومنٹیشن کی سمجھ ہے تو اس بلاگ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ خود کیسے جا کر اپنا بزنس رجسٹر کر سکتے ہیں، جو کہ حقیقت میں بہت آسان ہے۔


آذربائیجان کے لیے بزنس ویزا پروسیس 2026

سب سے پہلے آپ کو یہ کرنا ہوگا — چاہے آپ پاکستان سے ہوں یا کسی اور ملک سے — آپ کو بزنس ٹورسٹ ویزا لے کر آذربائیجان جانا ہوگا۔ آپ آن لائن بزنس ٹورسٹ ویزا کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں، فیس آن لائن ادا کر سکتے ہیں، اور 3 سے 4 دن کے اندر آپ کو ویزا مل جائے گا۔ ویزا ملنے کے بعد آپ کو آذربائیجان جانا ہوگا۔ وہاں پہنچنے کے بعد سب سے پہلا کام یہ کریں کہ 1 یا 2 دن مارکیٹ ریسرچ کریں — دیکھیں کہ کون سے بزنس وہاں چل رہے ہیں اور کون سے کامیاب ہیں۔


آذربائیجان میں کمپنی رجسٹریشن کے سرکاری ادارے

اس کے بعد آپ کو وزارتِ انصاف یا وزارتِ تجارت جانا ہوگا، جسے چیمبر آف کامرس بھی کہا جاتا ہے۔ وہاں آپ کو بتانا ہوگا کہ آپ ایک غیر ملکی ہیں اور آپ کمپنی رجسٹر کروانا چاہتے ہیں۔ وہ آپ کو مکمل گائیڈ کریں گے۔ وہ آپ کو بتائیں گے کہ کہاں سے شروع کرنا ہے، کون سے ڈاکیومنٹس چاہیے، اور کن اداروں میں جانا ہوگا۔


آذربائیجان میں زبان اور بزنس سپورٹ

آذربائیجان کی سرکاری زبان آذربائیجانی ہے، لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں — دوسری سرکاری زبان انگریزی ہے۔ سرکاری دفاتر میں آپ کو ایسے اسٹاف ملیں گے جو انگریزی سمجھتے ہیں اور آپ کو گائیڈ کر سکتے ہیں۔ اس لیے بزنس رجسٹریشن بہت آسان ہے۔


کمپنی کا نام، LLC اسٹرکچر اور قانونی رجسٹریشن

سب سے پہلے آپ کو اپنی کمپنی یا بزنس کا ایک منفرد نام منتخب کرنا ہوگا۔ وہ نام آذربائیجان میں پہلے سے رجسٹرڈ نہیں ہونا چاہیے۔ اس کے بعد آپ کو بزنس ٹائپ منتخب کرنا ہوگا، جو عام طور پر LLC (Limited Liability Company) ہوتا ہے۔


انکارپوریشن ڈاکیومنٹس اور رجسٹریشن پروسیس

اس کے بعد آپ کو انکارپوریشن ڈاکیومنٹس تیار کرنے ہوں گے۔ اس کی مکمل معلومات آپ کو وزارتِ انصاف یا وزارتِ تجارت سے مل جائے گی۔ ان ڈاکیومنٹس میں دو اہم چیزیں شامل ہوتی ہیں: Articles of Association اور Memorandum of Association۔ وزارت آپ کو مکمل گائیڈ کرے گی۔


ٹیکس رجسٹریشن، لائسنس اور بزنس ایڈریس

اس کے بعد آپ کو کمپنی ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹر کرانی ہوگی۔ پھر وزارتِ انصاف میں رجسٹریشن ہوگی اور اس کے بعد چیمبر آف کامرس سے لائسنس کے لیے اپلائی کرنا ہوگا۔ لیکن لائسنس سے پہلے آپ کو بزنس کے لیے جگہ لینی ہوگی جیسے دفتر یا دکان۔ آپ کو رینٹ ایگریمنٹ کرنا ہوگا اور اس کی کاپی ڈاکیومنٹس کے ساتھ لگانی ہوگی۔


بینک اکاؤنٹ اور TRC پروسیس

لائسنس ملنے کے بعد آپ کو بینک اکاؤنٹ کھولنا ہوگا۔ اس کے بعد آپ کو اس اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم جمع کرانی ہوگی، جو پہلے بلاگ کے مطابق 3,000 امریکی ڈالر ہے۔ 3,000 ڈالر جمع کروانے کے بعد آپ کو وزارتِ محنت جانا ہوگا اور اپنا TRC حاصل کرنا ہوگا، یعنی بزنس ٹورسٹ ویزا کو بزنس TRC میں تبدیل کرنا ہوگا۔


آذربائیجان میں بزنس مواقع اور پراپرٹی انویسٹمنٹ

مڈل ایشیا میں ایک ملک ہے جس کا نام آذربائیجان ہے۔ یہ ملک بہت مشہور ہے، خاص طور پر پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر پڑوسی ممالک میں۔ لوگ وہاں جانا چاہتے ہیں۔

لیکن مسئلہ یہ تھا کہ وہاں ورک پرمٹ نہیں ملتا تھا اور نہ ہی بزنس شروع کرنا آسان تھا۔ صرف ویزا پر جانا ممکن تھا، جو وہاں سیٹل ہونے والوں کے لیے فائدہ مند نہیں تھا۔ دوسرا طریقہ بہت مہنگا تھا، یعنی پراپرٹی انویسٹمنٹ۔ اگر وہاں رہنا ہو تو 100,000 امریکی ڈالر سے زیادہ کی پراپرٹی خریدنی پڑتی تھی۔


2026 قانون اپڈیٹ – بزنس پابندی ختم

لیکن اب آذربائیجان حکومت نے کچھ قوانین تبدیل کر دیے ہیں۔ یہ قوانین کیا ہیں، کیسے فائدہ دیتے ہیں اور کیسے آپ وہاں سیٹل ہو سکتے ہیں، یہ ہم آگے بتائیں گے۔

پہلے آذربائیجان حکومت نے کچھ ممالک جیسے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش وغیرہ کے لیے بزنس رجسٹریشن پر پابندی لگائی تھی۔ لیکن اب 2024 میں یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے۔


آذربائیجان میں TRC کے نئے تقاضے

اب کچھ نئے تقاضے شامل کیے گئے ہیں۔ کمپنی رجسٹر کرنے اور بینک اکاؤنٹ کھولنے کے بعد 30,000 امریکی ڈالر بطور کیپیٹل جمع کرنا ہوگا تاکہ آپ کو TRC مل سکے۔

اگر آپ 30,000 ڈالر جمع نہیں کر سکتے تو آپ کمپنی کھول سکتے ہیں لیکن ڈائریکٹر کے بجائے ورکر کے طور پر ورک پرمٹ لینا ہوگا۔


باکو میں زندگی اور بزنس مواقع

یہ ایک بہترین موقع ہے، خاص طور پر پاکستانیوں کے لیے۔ یہ ملک یورپ جیسا لگتا ہے، اور اس کا دارالحکومت باکو مکمل یورپی شہر جیسا ہے۔ لوگ بہت اچھے اور دوستانہ ہیں اور پاکستانیوں کی عزت کرتے ہیں۔

ویزہ آن لائن آسانی سے مل جاتا ہے اور بہت سستا ہے۔ آپ جا کر وہاں پاکستانی کنسلٹنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں جو کمپنی بنانے میں مدد دیتے ہیں۔


اسٹڈی ویزا اور تعلیم کے مواقع

چاہے آپ میٹرک، ایف اے، بیچلر یا ماسٹر ہوں، عمر 18 سے 50 سال تک ہو، آپ اسٹڈی ویزا کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ یہاں عمر کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

سب سے آسان طریقہ اسٹڈی ویزا ہے جو بہت سستا ہے۔ زبان کا کورس 6 ماہ سے 1 سال تک ہوتا ہے۔


آذربائیجان میں جاب کے مواقع (Bolt, Wolt, Uber Eats)

اسٹڈی TRC کے دوران آپ پارٹ ٹائم کام کر سکتے ہیں۔ زبان بنیادی سطح پر سیکھ کر آپ آسانی سے کام شروع کر سکتے ہیں۔ Bolt، Wolt اور Uber Eats جیسی کمپنیوں میں کام کیا جا سکتا ہے۔


آذربائیجان بطور ہجرت کا موقع 2026

آذربائیجان ایک خوبصورت ملک ہے اور مستقبل میں شینگن زون کا حصہ بن سکتا ہے۔ پاکستان اور بھارت سے ویزا لینا بہت آسان ہے۔


مستقبل کا بلاگ – Uber، Bolt اور کام کے مواقع

Uber، Uber Eats اور Bolt کے بارے میں مکمل بلاگ بنایا جائے گا۔ اس کے لیے نیچے کمنٹ کرنا ہوگا۔ جتنے زیادہ کمنٹس ہوں گے اتنی جلدی یہ بلاگ بنایا جائے گا۔

AZE_FLAG +994

ہم آپ کے لیے ورلڈ امیگریشن حب کے ماہر سے ملاقات کا انتظام کریں گے ذاتی طور پر یا آن لائن فارمیٹ میں

ملاقات کے دوران ماہر:

  • ہماری خدمات اور طریقہ کار کی وضاحت کرے گا۔
  • امیگریشن عمل کو مرحلہ وار سمجھائے گا اور مالی تقاضوں پر روشنی ڈالے گا۔
  • ہماری تجربات شیئر کرے گا اور اہم نکات پر بات کرے گا۔
  • آپ کے ساتھ اگلے اقدامات کا تعین کرے گا۔

پروجیکٹ کی نوعیت کے مطابق، مینیجر کی ملاقات ماہرین اور معاونین کے ساتھ ہو سکتی ہے۔

photo

Natalia Kovalenko

امیگریشن مشیر

photo

Mehman Asadzade

امیگریشن وکیل

ہم آپ کو کیسے کال کر سکتے ہیں؟

براہ کرم اپنا فون نمبر کنٹری کوڈ کے ساتھ درج کریں