انا محفوظ ہے۔ / مشورے / 2026–2027 کے لیے آذربائیجان میں منافع بخش 10 بہترین کاروباری مواقع

2026–2027 کے لیے آذربائیجان میں منافع بخش 10 بہترین کاروباری مواقع

باکو میں کاروباری آئیڈیاز

  1. آذربائیجان میں ہائی ROI ریئل اسٹیٹ اور اسٹوڈیو اپارٹمنٹ انویسٹمنٹ

یہاں ہم 10 ایسے بزنسز پر بات کریں گے جن میں اگر آپ سرمایہ کاری کریں تو نہ صرف آپ کی سرمایہ کاری محفوظ رہے گی بلکہ ہر سال 35% سے 40% تک بڑھ بھی سکتی ہے۔ آذربائیجان کو یورو-ایشیا ملک کہا جاتا ہے اور آذربائیجان، جیسا کہ آپ سمجھتے ہیں، یورپ کا گیٹ وے ہے، روس کا گیٹ وے ہے، وسطی ایشیا کا گیٹ وے ہے اور ترکی کا گیٹ وے ہے۔ آذربائیجان میں بیٹھ کر آپ دنیا کے آدھے حصے کے ساتھ تجارت کر سکتے ہیں، یعنی آپ 4 ارب لوگوں کے ساتھ بزنس کر سکتے ہیں۔ وہ کون سے 10 بزنس ہیں جن میں آپ کی سرمایہ کاری محفوظ بھی ہو اور آپ کے لیے کیش فلو بھی پیدا کرے، یعنی ہر مہینے آپ کو اچھی رینٹل انکم ملے۔ ہم نے آپ کے لیے یہ 10 بزنس فلٹر کیے ہیں۔ پہلا نمبر یہ ہے کہ اگر آپ آذربائیجان میں اسٹوڈیو اپارٹمنٹس بناتے ہیں، ریڈی میڈ اسٹوڈیو اپارٹمنٹس خرید کر انہیں رینوویٹ کرتے ہیں اور رینوویشن کے بعد کرائے پر دیتے ہیں تو یہ بہت اچھا بزنس ہے۔ اس وقت اسٹوڈیو اپارٹمنٹ کا روزانہ کرایہ 70 سے 80 منات ہے، جو ڈالر میں تقریباً 40 سے 50 ڈالر بنتا ہے، اور اگر ہم ماہانہ حساب لگائیں تو 80% اوکیوپنسی پر بھی، اگرچہ یہاں 100% بھی ہوتی ہے، آپ Booking.com پر دیکھ سکتے ہیں کہ اس وقت کسی بھی گھر یا ہوٹل کی بکنگ حاصل کرنا بہت مشکل ہے، اس لیے آپ ایک اپارٹمنٹ سے آسانی سے 1200 سے 1500 کما سکتے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ 30% سے 35% سالانہ کیپٹل گروتھ بھی ممکن ہے۔

  1. رینٹل پراپرٹیز اور اسٹوڈنٹ ہاسٹل بزنس کے مواقع

دوسرا بزنس رینٹل پراپرٹی ہو سکتا ہے۔ جب ہم رینٹل پراپرٹی کی بات کرتے ہیں تو اس میں ولاز یا گھر، دو کمروں، تین کمروں یا چار کمروں کے گھر شامل ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آذربائیجان میں اندرونی مائیگریشن بہت زیادہ ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ آذربائیجان آتے ہیں۔ آس پاس کے ممالک کے لیے آذربائیجان میں ویزا فری ہے، اسی وجہ سے رینٹل پراپرٹی بزنس آذربائیجان میں بہت اچھا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری 100% آپ کی اپنی ہوتی ہے اور ساتھ ہی ہر سال بڑھتی بھی ہے۔ اس لیے ڈبئی اور ترکی کے مقابلے میں آذربائیجان رہائش کے لحاظ سے بہت اچھا ہے۔

تیسرا بزنس اسٹوڈنٹ ہوسٹل ہو سکتا ہے۔ فرض کریں اس وقت آذربائیجان میں 15 سے 20 یونیورسٹیاں ہیں اور ان میں سے تقریباً 80% کے پاس ہوسٹل نہیں ہے۔ دنیا بھر سے طلبہ آذربائیجان میں تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں، جن میں وسطی ایشیا، افریقہ، انڈیا، پاکستان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ اس لیے اگر آپ رہائش اور کھانا فراہم کرتے ہیں تو آپ تقریباً 300 سے 350 منات، یعنی 200 سے 250 ڈالر ماہانہ چارج کر سکتے ہیں۔ یہ بہت اچھا بزنس ہے جو آپ کو ماہانہ کیش فلو دے گا اور ساتھ ہی آپ کی سرمایہ کاری بھی محفوظ رہے گی اور بڑھے گی۔

  1. آذربائیجان میں ہوٹل، ٹورازم اور بزنس سینٹر انویسٹمنٹ مواقع

اس کے بعد ایک بہت اہم بزنس جہاں آپ کی سرمایہ کاری محفوظ بھی ہے اور بڑھ بھی سکتی ہے وہ 3 سے 4 اسٹار ہوٹل بزنس ہے۔ اگر آپ ٹورازم انڈسٹری میں ہیں تو سمجھ لیں کہ آذربائیجان میں ٹورازم 5 سال کے لیے ٹیکس فری ہے۔ کوئی بھی ٹورازم سیکٹر بزنس، یعنی اگر آپ ہوسٹل، ہوٹل یا ٹورسٹ ریزورٹ بناتے ہیں تو اس پر ٹیکس نہیں ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس وقت آذربائیجان کے تقریباً تمام ہوٹل 100% اوکیوپائیڈ ہیں۔ آپ Booking.com پر چیک کر سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے آذربائیجان میں ٹورازم بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ آذربائیجان نے پورے مڈل ایسٹ کے لیے ویزا فری کیا ہے اور سب کے لیے آسان ویزا بھی موجود ہے، اور انٹرنیشنل کنیکٹیویٹی بھی بہت بڑھ گئی ہے۔ اس کے ساتھ یہاں فارمولا 1 اور COP29 جیسے انٹرنیشنل ایونٹس بھی ہو رہے ہیں۔ ان وجوہات کی وجہ سے ٹورسٹ ٹریفک بہت بڑھ گیا ہے۔ انفراسٹرکچر ابھی کمزور ہے، یعنی ہوسٹلز اور ہوٹل کم ہیں، اس لیے اس کا اسکوپ بہت زیادہ ہے۔

اس کے بعد بزنس ایکٹیویٹی آذربائیجان میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ لوگ کمپنیاں رجسٹر کر رہے ہیں، بزنس بنا رہے ہیں اور بزنس ریزیڈنسی لے رہے ہیں۔ اس صورتحال میں بزنس سینٹرز کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ بزنس سینٹر کا مینٹیننس بہت کم ہوتا ہے۔ ایک بار آپ آفس رینٹ پر دے دیں تو آپ کو ہر ماہ آمدنی ملتی رہتی ہے۔ اس لیے یہ بہت اچھی انویسٹمنٹ ہے۔

  1. آذربائیجان میں ٹورازم، ایگریکلچر، ہیلتھ کیئر اور ٹرانسپورٹ بزنس گروتھ

اس کے بعد اگلی یعنی چھٹی انویسٹمنٹ ٹورسٹ ریزورٹ ہے۔ پاکستان کے سوات، کاغان، ناران یا کشمیر ویلی کی طرح یہاں بھی گبلا، قوبا اور لریک جیسے اہم ٹورسٹ مقامات ہیں۔ اگر آپ ان تین جگہوں پر ٹورسٹ ریزورٹ بناتے ہیں تو یہ بہت اچھی انویسٹمنٹ ہے جو سالانہ لاکھوں ڈالر تک بڑھ سکتی ہے۔ اس وقت تقریباً 8 ملین ٹورسٹ آ رہے ہیں، جبکہ ایک سال پہلے تقریباً 6 ملین آتے تھے۔ اب یہ بڑھ کر 8 ملین ہو گئے ہیں۔

ساتویں بہترین انویسٹمنٹ لائیوسٹاک فارمنگ ہے۔ آذربائیجان میں ایگریکلچر بزنس ٹیکس فری ہے۔ اس لیے گائے، بھیڑ یا ڈیری فارمنگ بہت اچھا بزنس ہے۔ ٹورسٹ ضرور گوشت اور کباب کھاتے ہیں، اس لیے ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔ اس وقت مٹن اور بیف 15 سے 18 منات فی کلو ہے۔ اس لیے لائیوسٹاک فارمنگ 35% سے 40% سالانہ ریٹرن دے سکتی ہے۔

اس کے بعد کنسٹرکشن یا مینٹیننس بزنس آتا ہے۔ نئے گھر بنا کر بیچنا یا موجودہ اپارٹمنٹس کو رینوویٹ کر کے بیچنا بہت اچھا آپشن ہے۔ کیونکہ یہاں زیادہ تر پروجیکٹس “گرے اسٹرکچر” میں فروخت ہوتے ہیں، یعنی 99% کمپنیاں اسی طرح بیچتی ہیں۔ آپ ایسے اپارٹمنٹس خرید کر رینوویٹ کر کے بیچ سکتے ہیں یا کرائے پر دے سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ہیلتھ کیئر سیکٹر بھی بہت اچھا ہے۔ آپ اپنا ہسپتال، فارمیسی، کلینک یا ڈینٹل کلینک شروع کر سکتے ہیں کیونکہ بہت سے لوگ علاج کے لیے جارجیا، روس، ترکی اور ایران جاتے ہیں۔ اس لیے ہیلتھ کیئر سیکٹر بھی محفوظ اور منافع بخش انویسٹمنٹ ہے۔

دسواں بزنس رینٹ اے کار یا ٹرانسپورٹ بزنس ہے۔ جیسے جیسے ٹورازم بڑھتا ہے، ٹرانسپورٹ کی ڈیمانڈ بھی بڑھتی ہے۔ کار رینٹل، فیملی ٹرانسپورٹ یا پبلک ٹرانسپورٹ بہت اچھا بزنس ہے۔

مجموعی طور پر میں نے 10 بزنس بتائے: 1) اسٹوڈیو اپارٹمنٹس، 2) رینٹل پراپرٹی، 3) اسٹوڈنٹ ہوسٹل، 4) 3–4 اسٹار ہوٹل، 5) بزنس سینٹر، 6) ٹورسٹ ریزورٹس، 7) لائیوسٹاک، 8) کنسٹرکشن بزنس، 9) ہیلتھ کیئر، 10) رینٹ اے کار/ٹرانسپورٹ۔ ان تمام بزنسز میں کم از کم 32% سے 35% سالانہ ریٹرن ممکن ہے۔ آپ کی انویسٹمنٹ 100% محفوظ ہے کیونکہ یہ آپ کے نام پر ہوتی ہے اور آپ ہی اس کے مالک ہیں۔ اس لیے جو لوگ بزنس کرنا چاہتے ہیں وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم آذربائیجان میں مکمل قانونی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ امید ہے یہ بلاگ آپ کے لیے مفید ثابت ہوا ہوگا۔


AZE_FLAG +994

ہم آپ کے لیے ورلڈ امیگریشن حب کے ماہر سے ملاقات کا انتظام کریں گے ذاتی طور پر یا آن لائن فارمیٹ میں

ملاقات کے دوران ماہر:

  • ہماری خدمات اور طریقہ کار کی وضاحت کرے گا۔
  • امیگریشن عمل کو مرحلہ وار سمجھائے گا اور مالی تقاضوں پر روشنی ڈالے گا۔
  • ہماری تجربات شیئر کرے گا اور اہم نکات پر بات کرے گا۔
  • آپ کے ساتھ اگلے اقدامات کا تعین کرے گا۔

پروجیکٹ کی نوعیت کے مطابق، مینیجر کی ملاقات ماہرین اور معاونین کے ساتھ ہو سکتی ہے۔

photo

Natalia Kovalenko

امیگریشن مشیر

photo

Mehman Asadzade

امیگریشن وکیل

ہم آپ کو کیسے کال کر سکتے ہیں؟

براہ کرم اپنا فون نمبر کنٹری کوڈ کے ساتھ درج کریں