انا محفوظ ہے۔ / مشورے / آذربائیجان میں جائیداد خریدنا، فوائد، TRC اور شہریت کی رہنمائی 2026

آذربائیجان میں جائیداد خریدنا، فوائد، TRC اور شہریت کی رہنمائی 2026

آذربائیجان میں جائیداد خریدیں

آذربائیجان میں جائیداد خریدنے کے لیے کتنی سرمایہ کاری درکار ہے اور کیا یہ TRC کے لیے محفوظ ہے؟

میں آپ کو اس کی مکمل تفصیلات قدم بہ قدم بتا رہا ہوں، اس میں یہ بھی شامل ہے کہ کم از کم کتنی سرمایہ کاری چاہیے، یہ کتنا محفوظ ہے اور اس کے ممکنہ نقصانات کیا ہیں۔

سب سے پہلے آپ کو 100,000 آذربائیجانی منات (AZN) کی مالیت کی جائیداد خریدنی ہوگی۔ اگر آپ 100,000 AZN کی جائیداد خریدتے ہیں تو آپ آذربائیجان میں TRC (عارضی رہائشی اجازت نامہ) کے لیے درخواست دینے کے اہل ہو جاتے ہیں۔ TRC کیا ہے؟ کیا TRC کے بعد PR مل سکتا ہے؟ اور PR کے بعد کیا آذربائیجان کی شہریت مل سکتی ہے؟ کیا یہاں پاسپورٹ تبدیل کیا جا سکتا ہے؟ میں یہ تمام مراحل آپ کو تفصیل سے بتاؤں گا۔ سب سے پہلے TRC کیا ہے اور اسے کیسے حاصل کیا جاتا ہے۔


 آذربائیجان میں جائیداد کی سرمایہ کاری کے ذریعے TRC حاصل کرنے کا مرحلہ وار طریقہ

جب آپ 100,000 AZN کی جائیداد خریدتے ہیں، چاہے وہ ولا ہو، گھر ہو یا اپارٹمنٹ، اس کی قسم سے فرق نہیں پڑتا۔ اہم شرط صرف یہ ہے کہ جائیداد کی کم از کم قیمت 100,000 AZN ہو۔

جائیداد خریدنے کے بعد قانونی عمل شروع ہوتا ہے۔ مقامی فرد سے جائیداد خریدنے پر باقاعدہ معاہدہ کیا جاتا ہے۔ آذربائیجان میں یہ عمل نوٹری (Notary) کے ذریعے ہوتا ہے۔ شہروں میں نوٹری کے دفاتر موجود ہوتے ہیں اور دونوں فریق وہاں جاتے ہیں۔

بیچنے والا جائیداد کے دستاویزات فراہم کرتا ہے۔ ہمارے ہاں اسے “رجسٹری” کہا جاتا ہے، لیکن آذربائیجان میں اسے Extract کہا جاتا ہے۔

مالک اپنا Extract نوٹری دفتر میں جمع کرواتا ہے۔ وہاں چیک کیا جاتا ہے کہ آیا اس جائیداد پر بینک قرض یا کوئی قانونی مسئلہ تو نہیں۔ نوٹری تمام دستاویزات کی تصدیق کرتا ہے اور یہ یقینی بناتا ہے کہ جائیداد مکمل طور پر محفوظ ہے۔


 ادائیگی اور قانونی عمل

جائیداد خریدنے کے دوران سب سے اہم بات یہ ہے کہ پیسہ کہاں جمع کروایا جائے۔ آپ کا پیسہ مکمل محفوظ ہوتا ہے۔ نوٹری سسٹم کے اندر سرکاری بینک موجود ہوتا ہے۔ ادائیگی اسی سرکاری بینک کے ذریعے کی جاتی ہے۔

پیسے جمع کروانے کے بعد آپ کو باضابطہ رسید (Proof of Deposit) دی جاتی ہے۔

اس کے بعد دونوں فریق دوبارہ نوٹری کے پاس جاتے ہیں اور خرید و فروخت کا معاہدہ تیار کیا جاتا ہے۔ یہ عمل اکیلے ممکن نہیں ہوتا—ترجمان یا لائسنس یافتہ قانونی ادارہ ضروری ہوتا ہے تاکہ دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

معاہدہ مکمل ہونے کے بعد جائیداد آپ کے نام منتقل ہو جاتی ہے اور 15 دن کے اندر آپ کو سرکاری دستاویزات مل جاتی ہیں۔ آپ اس جائیداد کے قانونی مالک بن جاتے ہیں۔


 TRC سے PR اور شہریت کا مکمل عمل

ایک اہم بات یہ ہے کہ آذربائیجان میں رہائش کے دوران آپ جائیداد کی بنیاد پر TRC حاصل کر سکتے ہیں۔ پہلے آپ کو 1 سال کا TRC ملتا ہے، پھر اسے مزید 1 سال کے لیے تجدید کیا جاتا ہے۔ 2 سال TRC مکمل کرنے کے بعد آپ PR کے لیے اہل ہو جاتے ہیں۔

PR حاصل کرنے کے لیے بنیادی شرط زبان کا امتحان ہے۔ اگر آپ یہ امتحان پاس نہیں کرتے تو PR نہیں مل سکتا۔ کم از کم 40% زبان سمجھنا ضروری ہے۔ سوالات زیادہ تر آذربائیجان اور عمومی موضوعات پر ہوتے ہیں۔

PR کے بعد بھی عمل مکمل نہیں ہوتا۔ ایک اور مرحلہ ہوتا ہے—PR کی تجدید۔ اس کے بعد آپ پاسپورٹ اور شہریت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ عمل 6 ماہ سے 2–3 سال تک لگ سکتا ہے۔ منظوری کے بعد آپ کو شہریت اور پاسپورٹ مل جاتا ہے۔


 آذربائیجان میں جائیداد سرمایہ کاری کے فوائد

اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا TRC کے ساتھ دوسرے ممالک کا سفر ممکن ہے، شینگن جا سکتے ہیں یا فیملی کو منتقل کیا جا سکتا ہے؟ جی ہاں، آپ اپنی فیملی کو یورپ منتقل کر سکتے ہیں۔ کم از کم 8 ماہ بعد آپ شینگن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

سرمایہ کاری کرنے سے پہلے ہمیشہ قانونی اداروں کی تصدیق کریں تاکہ کسی بھی دھوکہ دہی سے بچ سکیں۔

اگر آپ آذربائیجان میں نہیں رہتے تو آپ اپنی جائیداد کرائے پر دے کر ماہانہ آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ایک مضبوط پاسیو انکم ہے۔

باکو کا رئیل اسٹیٹ مارکیٹ دنیا کے سب سے سستے اور بہترین مواقع میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ بہت سی فیملیز پہلے ہی اس طریقے سے یورپ منتقل ہو چکی ہیں۔

اگر آپ باکو میں جائیداد خریدنا چاہتے ہیں تو WIH سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کو قانونی، محفوظ اور قابل اعتماد رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ پہلے تصدیق کریں، پھر سرمایہ کاری کریں۔


TRC کے فیملی فوائد

جب آپ TRC حاصل کرتے ہیں تو آپ کا خاندان بھی اس میں شامل ہو سکتا ہے۔ آپ کی بیوی اور 18 سال سے کم عمر بچے آپ کے TRC کے تحت رہ سکتے ہیں۔ 65 سال سے زیادہ عمر کے والدین بھی آپ کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ وہ اس وقت تک رہ سکتے ہیں جب تک جائیداد آپ کے نام پر ہو۔

اگر جائیداد آپ کے نام ہے تو آپ آذربائیجان میں جتنا چاہیں رہ سکتے ہیں۔

AZE_FLAG +994

ہم آپ کے لیے ورلڈ امیگریشن حب کے ماہر سے ملاقات کا انتظام کریں گے ذاتی طور پر یا آن لائن فارمیٹ میں

ملاقات کے دوران ماہر:

  • ہماری خدمات اور طریقہ کار کی وضاحت کرے گا۔
  • امیگریشن عمل کو مرحلہ وار سمجھائے گا اور مالی تقاضوں پر روشنی ڈالے گا۔
  • ہماری تجربات شیئر کرے گا اور اہم نکات پر بات کرے گا۔
  • آپ کے ساتھ اگلے اقدامات کا تعین کرے گا۔

پروجیکٹ کی نوعیت کے مطابق، مینیجر کی ملاقات ماہرین اور معاونین کے ساتھ ہو سکتی ہے۔

photo

Natalia Kovalenko

امیگریشن مشیر

photo

Mehman Asadzade

امیگریشن وکیل

ہم آپ کو کیسے کال کر سکتے ہیں؟

براہ کرم اپنا فون نمبر کنٹری کوڈ کے ساتھ درج کریں